ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «salon-monde-musulman»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "حضرت محمد (ص) ؛ اہل عالم كے لیے رحمت " كے عنوان سے منعقدہ اس نمائش كا اہتمام فرانس كے اسلامی اداروں نے كيا ہے جس میں پيغمبر اكرم (ص) كی سيرت وشخصيت كا تعارف كروايا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ قبل ازیں ۲۳ تا ۲۵ دسمبر ۲۰۱۱ء كو نمائش كے انعقاد كا اعلان كيا گيا تھا ليكن منتظمين كو مسلمانوں اور غير مسلموں كی جانب سے نمائش كا وقت تبديل كرنے سے متعلق تجاويز موصول ہونے كے بعد نمائش ايك ہفتہ پہلے منعقد كی جا رہی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش اور مسيحی عيد نوئل كے ہم زمان ہونے كے باعث نمائش كو ايك ہفتہ پہلے منعقد كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
882892