الازھر كی جانب سے يونيسكو میں فلسطين كی ركنيت كا خير مقدم

IQNA

الازھر كی جانب سے يونيسكو میں فلسطين كی ركنيت كا خير مقدم

13:14 - November 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2216892
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازہر احمد الطيب نے يونيسكو كی جانب سے فلسطين كی ركنيت تسليم كرنے كا خير مقدم كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الطيب نے يونيسكو میں فلسطين كی ركنيت كو حق كی باطل پر فتح اور فلسطينوں كی جانب سے صلح و ايثار كا نتيجہ قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : يونيسكو كی جانب سے فلسطين كی ركنيت تسليم كرنا اقوام متحدہ میں اس كی ركنيت قبول كیے جانے كا مقدمہ ہے ۔
انہوں نے زور ديتے ہوئے كہا : امريكہ ، كينیڈا اور ديگر ممالك كہ جنہوں نے فلسطين كی ركنيت كے خلاف ووٹ ديا ہے ، عالم عرب اور اسلامی امت كے حوالے سے دوغلا پن چھوڑ دیں اور غاصب صیہونيوں كے ظلم و ستم كا راستہ روكیں ۔
892034
نظرات بینندگان
captcha