امريكہ كے شام میں كيا اہداف ہیں ؟

IQNA

امريكہ كے شام میں كيا اہداف ہیں ؟

14:19 - November 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2219137
بين الاقوامی گروپ : مشرق وسطٰی میں ايك بڑی تبديلی رونما ہو رہی ہے كہ جس میں بشار اسد حكومت صہيونزم مخالف بلاك میں شامل ہے لذا امريكہ كی كوشش ہے كہ تل آويو كے اس دشمن كو كمزور كر كے خطے میں اسرائيل مخالف كردار ادا كرنے سے روك دے ۔
مشرق وسطٰی بہت بڑے بحرانوں سے گزر رہا ہے جيسے آل خليفہ حكومت كے ہاتھوں بحرينی شيعوں كا قتل عام وغيرہ ، اس صورتحال میں بعض انحرافی ٹولے جيسے آل سعود شام میں فوجيوں پر حملوں اور عام لوگوں پر فائرنگ كرنے والے دہشت گرد گروپوں كی حمايت كر كے یہ كوشش كر رہے ہیں كہ شام كے داخلی مسئلے كو غزہ ، بحرين ، يمن اور سعودی عرب میں اپنی پے در پے ناكاميوں پر پردہ ڈالنے كے لیے ايك بہت بڑے بحران كے طور پر پيش كریں اور اس طرح سے صہيونزم مخالف بشار اسد حكومت كو كمزور كریں ۔
(بهزاد اخلاقی كی ياد داشت)
894273
نظرات بینندگان
captcha