اقوام متحدہ مغربی طاقتوں كے شكنجے میں ہے

IQNA

حزب اللہ لبنان :

اقوام متحدہ مغربی طاقتوں كے شكنجے میں ہے

21:01 - November 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2224134
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ۱۷ نومبر جمعرات كو اقوام متحدہ كی لبنان مخالف قرار داد كی مذمت كرتے ہوئے اسے مغربی طاقتوں كے اس بين الاقوامی ادارے پر تسلط كا نتيجہ قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے اس بيان میں كہا ہے : بان كی مون نے اس رپورٹ میں دنيا بھر میں امن و امان قائم كرنے كے حوالے سے اقوام متحدہ كی ذمہ داری پوری كرنے كی بجائے انہی مغربی طاقتوں كی ڈكیٹيشن پر عمل كيا ہے كہ جنہوں نے انہیں اس عہدے سے نوازا ہے ۔
بيان میں كہا گيا ہے : بان كی مون نے لبنان كی صورتحال كے حوالے سے يورپی ممالك كے دلائل اور دعووں كی تكرار كر كے لبنانی ملت كے جذبات كو بری طرح ٹھيس پہنچايا ہے ۔
900128
نظرات بینندگان
captcha