سيف الاسلام كی گرفتاری ، يورپی حكام كے لیے خطرے كی گھنٹی

IQNA

سيف الاسلام كی گرفتاری ، يورپی حكام كے لیے خطرے كی گھنٹی

23:17 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226460
بين الاقوامی گروپ : سيف الاسلام قذافی كی گرفتاری اس لیے يورپی حكام كے لیے بہت بڑا خطرہ ہے چونكہ اسے اكثر يورپی شخصيات كے بارے وسيع پيمانے پر خفیہ معلومات ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الشروق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انگلش اخبار انڈيپنڈينٹ نے اپنی كل كی رپورٹ میں كہا ہے : سيف الاسلام چونكہ اپنے باپ كے مغرب كے ساتھ تعلقات كی تفصيلات سے آگاہ ہے اس لیے اس كی گرفتاری اس امر كی باعث بنے گی كہ قذافی كے اہل مغرب كے ساتھ تعلقات سے متعلق خفیہ معلومات منظر عام پر آ جائیں جو كہ مغربی حكمرانوں كے لیے ايك بہت بڑے خطرے خطرے كا باعث بن سكتی ہیں ۔
اخبار كا كہنا ہے : سيف الاسلام كو اگر باپ كی مانند جلد ختم نہ كيا گيا تو وہ بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا سكتا ہے كہ جس سے مغربی عہديداروں كو بہت سی پريشانياں لاحق ہو سكتی ہیں ۔
902277
نظرات بینندگان
captcha