لبنان میں جاسوسی سے امريكہ كا ہدف اسرائيل كو خوش كرنا ہے

IQNA

ڈپٹی سيكرٹری حزب اللہ:

لبنان میں جاسوسی سے امريكہ كا ہدف اسرائيل كو خوش كرنا ہے

15:24 - November 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2231410
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری نے اس امر پر زور ديتے ہوئے كہ حزب اللہ اپنی مزاحمتی تحريك كو جاری ركھے گی ، خيال ظاہر كيا : اسرائيل میں امريكہ كی جاسوسی كا ہدف اسرائيل كی خدمت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "مقاومت اسلامی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری شيخ نعيم قاسم نے ۲۷ نومبر اتوار كو مجمع سيد الشھداء (ع) بيروت میں خطاب كے دوران كہا : حزب اللہ كا ہدف استقلال اور آزادی كا حصول ہے اور جب تك ہم پوری قوت سے مزاحمت جاری ركھیں گے انشاء اللہ سربلند و سرفراز رہیں گے ۔
شيخ نعيم قاسم نے مزيد كہا : میں واضح طور پر اعلان كرتا ہوں كہ ہم مصر كے ساتھ ہیں ، ايك ايسا ملك كہ جس نے اپنے آہنی ارادے سے حسنی مبارك كا تختہ الٹ ديا اور ہم شام كے داخلی مسائل میں بيرونی مداخلت كی مذمت كرتے ہیں ۔
907682
نظرات بینندگان
captcha