ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ خصوصی شمارہ واقعات كربلا اور حادثہ عاشورا سے متعلق ۱۶ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كے ايك ہزار نسخے شايع كیے گئے ہیں ۔
كربلا كی خواتين ، آل سعود كا محرم سے خوف ، انہوں نے محبوب حقيقی كے راستے میں قربانی دی ، عراقی عيسائی نئے سال كی تقريبات محرم كے احترام میں نہیں منائیں گے ، عزاداری كی حكمت اور واقعہ كربلا كی اجتماعی اور فلسفی ماہيت اس خصوصی شمارے كے اہم عناوين ہیں ۔
باكو میں ايرانی قونصلیٹ كی جانب سے یہ خصوصی شمارہ ايرانی تنظيموں اور انجمنوں كے ذريعے آذربائيجان كے مسلمانوں میں تقسيم كيا جائے گا ۔
910600