دنيا كا مستقبل اسلام كے ہاتھوں میں ہے

IQNA

دنيا كا مستقبل اسلام كے ہاتھوں میں ہے

14:00 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235984
بين الاقوامی گروپ : امريكا كے مسلمان عالم دين شيخ خالد ياسين نے مسجد سلطان قابوس عمان میں اپنے خطاب كے دوران كہا : دنيا كا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ (Oman Observer)،‌ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۹۶۵ء میں دين اسلام سے مشرف ہونے والے ياسين پہلے عيسائی تھے اور انہوں نے حالیہ دنوں ۷ دسمبر بدھ سے ۹ دسمبر جمعۃ المبارك تك مسجد سلطان قابوس میں مسلمانوں سے حالات حاضرہ كے موضوع پر خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے جمعہ كے دن اپنی تقرير میں زور دے كر كہا : ہر انسان كی ذمہ داری ہے كہ خالق كی نسبت اپنے فرائض كو پہچانے اور صرف اسلام ہی ايك ايسا دين ہے كہ جو انسان كو اس راہ میں مكمل ہدايت كرتا ہے ۔
ياسين نے مزيد كہا : صرف قرآن كريم ہی ايك ايسی آسمانی كتاب ہے كہ جو تحريف سے پاك ہے اور تمام انسانوں كی ہدايت كے لیے نازل ہوئی ہے ۔
912421
نظرات بینندگان
captcha