ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی اجلاس "حضرت محمد ؛ اہل جہان كے لیے رحمت" كے موضوع پر اسلامك يونين فرانس كے زير اہتمام دنيا بھر كے مسلمانوں كی شركت سے منعقد ہوا كہ جس كے دوران پيغمبر اكرم كی شخصيت اور سيرت كے حوالے سے خصوصی علمی نشتیں بھی منعقد كی گئیں ۔
قابل ذكر ہے كہ پہلے اس نمائش كا انعقاد ۲۳، ۲۴ اور ۲۵ دسمبر كو طے تھا ليكن فرانسيسی شہريوں كی تجويز پر اسے كرسمس سے پہلے منعقد كرنے كا فيصلہ كيا گيا تاكہ عيسائيت اور اسلام كے درميان ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كی فضا كو فروغ ديا جا سكے ۔
918414