پاكستان ؛ جرمن مساجد كی فوٹو گرافی كے حوالے سے نمائش كا انعقاد

IQNA

پاكستان ؛ جرمن مساجد كی فوٹو گرافی كے حوالے سے نمائش كا انعقاد

23:51 - December 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2242428
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے دار الحكومت اسلام آباد میں واقع بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی میں كل ۱۹ دسمبر سے جرمن مساجد كی تصاوير كے حوالے سے ايك نمائش جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «Daily Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی اسلام آباد كے زير اہتمام جرمن سفارت خانے كے تعاون سے پاكستان میں منعقد ہو رہی ہے ۔
جرمن سفارت خانے میں سياسی و ثقافتی امور كے انچارج تھامس ڈیٹ اور اسلامی يونيورسٹی اسلام آباد كے چانسلر محمد مالك نے نمائش كا افتتاح كيا ۔
ڈیٹ نے افتتاحی تقريب میں كہا : اس تصويری نمائش كے انعقاد كا ہدف جرمنی میں مساجد كی تعمير و ترقی كا تعارف ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش اسلام آباد میں چار دنوں تك جاری رہے گی ۔
919176
نظرات بینندگان
captcha