حلال بازار میں كمپنيوں كو پر كشش مراعات دينے كے حوالے سے كينیڈا كی دلچسپی

IQNA

حلال بازار میں كمپنيوں كو پر كشش مراعات دينے كے حوالے سے كينیڈا كی دلچسپی

23:51 - December 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2242430
بين الاقوامی گروپ : «مارك اتنيك»(MarkEthnik)، تحقيقاتی كمپنی نے اپنے سروے كے نتائج شايع كرتے ہوئے كينیڈا سے تعلق ركھنے والی كمپنيوں كو خريدار جذب كرنے اور حلال مصنوعات كی طرف توجہ دينے كی دعوت دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «newswire»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مارك اتنيك كمپنی نے كينیڈين مسلمانوں پر كیے گئے اپنے سروے كے نتائج كا اعلان كرتے ہوئے كہا : كينیڈا میں ۹۵ فيصد سے زيادہ مسلمان حلال مصنوعات كے شعبہ میں ترقی كے خواہاں ہیں اور یہی امر كينیڈين كمپنيوں كے لیے اپنی تجارت كو فروغ دينے كا نكتہ آغاز ثابت ہو سكتا ہے ۔
رپورٹ كے آخر میں كہا گيا ہے : غذائی مواد توليد كرنے والی كمپنيوں كو اس حقيقت كا اعتراف كرنا چاہئیے كہ ان كی پاليسيوں پر شہری راضی نہیں ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو باہر كی حلال مصنوعات فراہم كرنے والی كمپنياں مقامی كمپنيوں كی جگہ لے لیں گی ۔
919220
نظرات بینندگان
captcha