ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی انسٹی ٹيوٹ نے كل ۲۷ دسمبر كو ايك بيان میں كہا : یہ غير قانونی اقدام جامع مسجد بئر السبع كی بے حرمتی شمار ہوتا ہے چونكہ یہ ايك عبادتی مقام اور اسلامی موقوفات میں سے ہے اور كسی كو بھی یہ حق نہیں ہے كہ اس مقدس مقام كا عنوان تبديل كرے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : یہ مسجد عثمانی دور حكومت میں ۱۹۰۸ء كو تعمير كی گئی تھی لذا مسلمانوں كے سوا كسی كو بھی اس سے استفادہ كرنے كا حق نہیں ہے ۔
924758