پيرس ؛ «محمد؛ رحمة للعالمين» كے عنوان سے نمائش میں ايران كی شركت

IQNA

پيرس ؛ «محمد؛ رحمة للعالمين» كے عنوان سے نمائش میں ايران كی شركت

19:49 - December 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2247334
ثقافت و ہنر گروپ : پيرس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ نے آٹھ اسٹال لگا كر «محمد؛ رحمة للعالمين» كے عنوان سے ہونے والی اس نمائش میں بھرپور شركت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق «محمد؛ رحمة للعالمين» كے عنوان سے ہونے والی یہ نمائش فرانس كے بين الاقوامی ہال «بورژه» میں منعقد ہوئی كہ جس كا ۵۳ ہزار سے زيادہ افراد نے وزٹ كيا ۔
اس نمائش میں مختلف قسم كی ثقافتی اشياء منجملہ كتب ، سی ڈيز ، بچوں و نوجوانوں كی سرگرمياں اور اسی طرح ہنری و تجارتی محصولات از قبيل غذائی اشياء ، لباس اور برتن ركھے گئے تھے اور اسلامی جمہوریہ ايران نے ان تمام شعبوں میں بھرپور شركت كی ۔
قابل ذكر ہے كہ نور انٹرنيشنل اسلامك كمپيوٹر سنٹر كی لندن میں شاخ ، الھدی انٹرنيشنل پبلشرز اور دار العرفان پبليشرز نے نمائش كے دوران اپنی عربی اور فارسی كتب كے خصوصی اسٹال لگا ركھے تھے ۔
924337
نظرات بینندگان
captcha