ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی شيعہ رہنماؤں نے وزارت داخلہ كی جانب سے عمومی و خصوصی املاك كی توڑ پھوڑ ، غير قانونی ہتھيار ركھنے اور شہريوں سميت سيكيورٹی فورسز پر فائرنگ جيسے جھوٹے الزامات كی سختی سے ترديد كی ہے ۔
آل سعود حكومت كو مطلوب ايك سرگرم كاركن سلمان علی الفرج نے ايك بيان میں اس بات پر زور ديا : حالیہ چند مہينوں كے دوران شيعہ اكثريتی صوبے قطيف میں ہونے والے مظاہرے پر امن تھے كہ جس میں عينی شاہد ہوں ۔
انہوں نے مزيد كہا : مجھ پر عائد كیے جانے والے الزامات جھوٹ كا پلندہ ہیں ۔
929892