ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ڈاكومينٹری فلم ناظرين كو اسلامی ہنر كی تاريخ میں سير كرائے گی ۔
"اسلامی ہنر عالم غيب كا آئينہ" اس فلم كا عنوان ہے كہ جس میں ۱۴۰۰ سالہ قديم اسلامی معماری كے شاہكار ، عظيم مساجد ، خوش خطی اور چاندی و ديگر دھات كی اشيا پر ظريف كام كے نمونے متعارف كروائے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ وحدت فاؤنڈيشن جو ايك غير حكومتی ادارہ ہے ، اس فلم كی ساخت كے لیے مالی تعاون كرے گا ۔
930148