روحانيت ،عقلانيت كے درخت كا ثمر ہے

IQNA

روحانيت ،عقلانيت كے درخت كا ثمر ہے

9:14 - January 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2255193
بين الاقوامی گروپ : شيعہ مرجع تقليد نے اس امر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ روحانيت عقلانيت كے درخت كا ميوہ ہے ، واضح كيا : جو ملت عقلی اعتبار سے ضعيف ہو وہ ہرگز روحانيت كی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سكتی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی جوادی آملی نے ۹ جنوری كو قم میں جامعۃ المصطفے العالمیہ (ص) كی دعوت پر ايران تشريف لائے ہوئے بيرون ملك سے تعلق ركھنے والے محققين اور اساتذہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا : روحانيت اور عقلانيت سے متعلق گفتگو جب تك عينی و واقعی اسووں سے بہرہ مند نہ ہو ، كم اثر ہو گی ليكن اگر ہم ان معارف كے عينی نمونوں كو نزديك سے پہچان لیں تو ہم كانوں تك پہنچنے والے نورانی مطالب كو اپنے دل میں جگہ دے سكتے ہیں اور وہاں سے انہیں عينيت بخش سكتے ہیں ۔
932772
نظرات بینندگان
captcha