ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے شام سے نكلنے والے اخبار "تشرين " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مفتی شام شيخ بدرالدين حسون نے ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : عرب ليگ نے اپنی تمام تر توجہ شام كی موجودہ صورت حال پر مركوز كر ركھی ہے اور عرب دنيا كے سب سے اہم مسئلے فلسطين سے لا تعلق ہو كر رہ گئی ہے ۔
شيخ احمد بدرالدين حسون نے عرب ليگ اور عرب وزرائے خارجہ كو مخاطب كرتے ہوئے كہا : جب اسرائيل كے وزير اعظم نے اعلان كيا كہ" قدس یھودی قوم اور اسرائيل كا دارالحكومت ہے " تو تم لوگوں نے مذمتی بيان تك دينا گوارا نہیں كيا !
932598