قدس كی یھودی سازی پر عرب ليگ كا سكوت نا قابل معافی ہے : مفتی شام

IQNA

قدس كی یھودی سازی پر عرب ليگ كا سكوت نا قابل معافی ہے : مفتی شام

18:24 - January 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2256062
بين الاقوامی گروپ : شام كے مفتی نے قدس كی یھودی سازی پر عرب ليگ كی خاموشی پر تنقيد كرتے ہوئے كہا : عرب ليگ فلسطين جيسے اہم اور سرنوشت ساز مسئلے سے دور ہو چكی ہے ۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے شام سے نكلنے والے اخبار "تشرين " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مفتی شام شيخ بدرالدين حسون نے ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : عرب ليگ نے اپنی تمام تر توجہ شام كی موجودہ صورت حال پر مركوز كر ركھی ہے اور عرب دنيا كے سب سے اہم مسئلے فلسطين سے لا تعلق ہو كر رہ گئی ہے ۔
شيخ احمد بدرالدين حسون نے عرب ليگ اور عرب وزرائے خارجہ كو مخاطب كرتے ہوئے كہا : جب اسرائيل كے وزير اعظم نے اعلان كيا كہ" قدس یھودی قوم اور اسرائيل كا دارالحكومت ہے " تو تم لوگوں نے مذمتی بيان تك دينا گوارا نہیں كيا !

932598
نظرات بینندگان
captcha