حزب اللہ لبنان شعبہ خواتين كی سربراہ عفاف الحكيم نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا سيد حسن نصر اللہ لوگوں كے دلوں میں عشق ، وفا اور خلوص كا نام ہے حسن نصر اللہ امام خمينی كی طرح ايك خدا كی نشانی ہے اور اس كے افكار لوگوں كے دلوں پر بہت اثر كرتے ہیں جس طرح ہم ديكھ رہے ہیں لوگ اپنی جان قربان كرنے كيلئے بھی آمادہ ہیں۔
انہوں نے كہا جب اسرائيل نے لبنان پر حملہ كيا اور مكانوں، گھروں اور لوگوں كا سب كچھ تباہ كرديا تو اس وقت لبنان میں كوئی شخص ايسا نظر نہیں آرہا تھا كہ جو اسرائيل كا مقابلہ كرے ۔ صرف حسن نصر اللہ كے خطبات نے لوگوں كے دلوں میں حركت پيدا كی ۔
عفاف الحكيم نے كہا لبنان كے سب لوگ سيد حسن نصر اللہ سے اظہار محبت كرتے ہیں اور اس كی پيروی كرتے ہیں۔ انہوں نے سيد حسن نصر اللہ كی تقارير كے لوگوں پر اثرات كے بارے میں بتايا كہ سيد حسن نصر اللہ كی تقارير لوگوں پر كافی اثر كرتی ہیں اور یہ تاثير دنيا كے باقی ممالك میں بھی ہوتی ہے۔ میں نے كئی مرتبہ مختلف اجلاس اور مختلف ممالك میں منعقدہ بين الاقوامی سيمينار میں ديكھا ہے كہ لوگ سيد حسن نصر اللہ كی تقرير سننے كيلئے بے تاب ہوتے ہیں اور حتی كہ تقرير سے پہلے لوگ ايك دوسرے كو اطلاع بھی ديتے ہیں۔
الحكيم نے آخر میں كہا اخلاص، لوگوں سے محبت اور شائستگی ايسی خصوصيات ہیں كہ جو حسن نصر اللہ میں پائی جاتی ہیں اور ان خصوصيات كی وجہ سے لوگوں میں مشہور ہوئے۔
واضح رہے كہ عفاف الحكيم ، مفكر ، ثقافتی اور لبنان كی سرگرم ركن ، حزب اللہ لبنان شعبہ خواتين كی سربراہ ہیں اور تين جميعتوں "الامومۃ والطفولۃ" ، التكافل الاجتماعی، اور الرابطۃ اللبنانیۃ الثقافیۃ كی مؤسس ہیں۔ اور بعض اسلامی ميگزين میں كالم نگار بھی ہیں اور بعض بين الاقوامی سطح كی كانفرنس میں شريك بھی رہی ہیں۔
950100