قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كی اشاعت كا ہدف تين عظيم اسلامی خواتين شخصيات "حضرت فاطمہ زہراء (س) ، حضرت زينب (س) اور حضرت معصومہ (س)" كے حالات زندگی كو بيان كرنا ہے اور اس عظيم كتاب كا شرف عراقی محقق اور مولف ايوب حائری نے حاصل كيا ہے۔
حالات زندگی، زندگی كے مختلف مراحل، فضائل ، حضرت فاطمہ زہراء (س) ، حضرت زينب(س) اور حضرت معصومہ (س) سے مربوط روايات اس كتاب میں شامل ہیں۔
اس كتاب كی پہلی فصل میں خاتون دو جہان حضرت فاطمہ زہراء (س) كے حالات زندگی ، ولادت، مكہ سے ہجرت، حضرت علی (ع) سے ازدواج، والد محترم كے سوگ میں بیٹھنا، شہادت حضرت زہراء (س) اور ان كے مدفن سے مربوط روايات ذكر كی ہیں۔
دوسری فصل حضرت زينب (س) كے حالات زندگی سے مربوط ہے، زندگی نامہ كے علاوہ ان كے كوفہ ، كربلا ، شام اور مدينہ كی زندگی كو تفصيل سے ذكر كيا ہے۔
آخری فصل كہ جو 73 صفحات پر مشتمل ہے ، میں حضرت معصومہ (س) كے حالات زندگی، قم مقدس میں آمد، حضرت معصومہ قم كے كرامات، وفات آنحضرت، اور حضرت معصومہ قم كی زيارت كی فضيلت كو ذكر كيا ہے۔
ياد رہے كہ كتاب مشكاۃ الانوار مسجد مقدس جمكران كے پبليشرز نے شائع كيا ہے۔
955749