ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Halal Focus»، كے حوال سےنقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ تائيوان كے بين الاقوامی سياحتی ادارے كے سربراہ "اريك لين" نے اعلان كيا ہے كہ تائيوان كے سفر پر آنے والے بيشتر افراد كا تعلق ملائيشيا ، انڈونيشيا ، سنگاپور، برونائی اور چين كے شمال مغربی علاقوں سے ہے۔
انہوں نے كہا : تائيوانی حكام اس بات کی امید کرتے ہیں كہ اس قسم كے ہوٹلوں كا افتتاح ملك میں سياحت كی غرض سے آنے والے مسلمان سياحوں كی تعداد میں اضافے كا باعث بنے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ "اريك لين" كے مطابق گزشتہ سال كے دوران تقريبا ٦ ملين سياحوں نے تائيوان كا سفر كيا ہے ۔
960848