ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے كہ روس كی وزارت خارجہ كے ترجمان اليگزينڈر لوكاشويف نے اعلان كيا ہے ماسكو افغانستان كی بگرام ائير بيس میں امريكی فوجيوں كے ہاتھوں قرآن كی بے حرمتی كو ناقابل قبول قرار دياح ہے۔
وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا روسی حكومت مسلمانوں كے احساسات كا احترام كرتی ہے اور اس واقعہ كے بعد ہونے والے تنازعات پر تشويش ہے ۔
رپورٹ كے مطابق امريكی صدر باراك اوباما اور وزير دفاع ليون پينٹا كی معذرت كے باوجود افغانستان میں قرآن كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
964151