ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت سے شائع ہونے والا اخبار "الرای" سے نقل كيا ہے كہ اسلامی مركز "وذكر" نے اپنے بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ قرآن كريم فقط افغانستان كے شہريوں كی كتاب نہیں ہے بلكہ یہ دنيا میں بسنے والے تمام مسلمانوں كی مقدس كتاب ہے۔ امريكی فوجيوں كی بے حرمتی كے باوجود ايك مقدس آسمانی كتاب ہے اور اس كی حفاظت كی ذمہ داری خدا كے سپرد ہے۔
اس بيانیہ میں آيا ہے كہ دشمنوں نے اس لئے قرآن كو ہدف قرار ديا ہے كيونكہ ہم مسلمان كتاب خدا اور پيغمبر اكرم(ص) پر ايمان اور اس كی پيروی كرتے ہیں اور دشمن اسلام كو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ اس نازك صورت حال میں مسلمانوں كو اپنی وحدت اور اتحاد كو قائم ركھنا چاہئے ۔ہمیں قرآن كے جلانے پر غم و غصہ كا اظہار كرنا چاہئے اور صیہونی حكومت پر واضح كرنا چاہئے كہ دنيائے اسلام كے ان حالات میں ہم غافل نہیں ہیں اور بيت المقدس كو یہودی بنانے كی كسی كوشش كو كامياب نہیں ہونے دیں گے۔
964943