مزاحمت كا اسلحہ اسرائيلی دھمكيوں كے مقابل پر لبنان كا مسلم حق ہے

IQNA

مزاحمت كا اسلحہ اسرائيلی دھمكيوں كے مقابل پر لبنان كا مسلم حق ہے

23:56 - March 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2285503
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحريك "حزب اللہ" نے ١ مارچ كو "اقوام متحدہ" كے جنرل سيكرٹری كی جانب سے حزب اللہ كے اسلحہ سے متعلق بيان پر كڑی تنقيد كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ اسرائيلی دھمكيوں سے مقابلے كی خاطر مزاحمت كا اسلحہ لبنان كا مسلم حق ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں نيوز نیٹورك "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اعلان كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری "بان كی مون" نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ سے ہتھيار ڈالنے كا مطالبہ تو كيا ہے ليكن وہ اس بات سے غافل ہے كہ حزب اللہ كا یہ اسلحہ قابضوں اور اسرائيلی دھمكيوں كے مقابلے كے ساتھ ساتھ اپنی سرزمين اور قومی حاكميت كے تحفظ كے لیے لبنان كا مسلم حق ہے ۔
اس بيان میں واضح كيا گيا ہے كہ مزاحمت كے اسلحے كا ہدف لبنان كی مكمل آزادی ہے جبكہ یہ وہی ملك ہے جس كی حفاظت اور اس پر مسلط قابضوں كو باہر نكالنے میں بان كی مون اور اس كے بين الاقوامی ادارے نے ہميشہ شكست كا سامنا كيا ہے ۔
963659
نظرات بینندگان
captcha