مورطانیہ میں مقيم فرانسوی الاصل محقق "ايان منصور توفيق ڈيگرانج" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ بے شك قرآن كی توہين مسلمانوں كے لیے نا قبل برداشت اور غضب كا باعث ہے ليكن صرف بے حرمتی كے وقت قرآن كی طرف توجہ اسلامی معاشروں كے لیے ایک ناخشگوار امر ہے۔
قابل ذكر ہے كہ اس محقق كے مطابق اسلام ايك ايسے ماہر ڈاكٹر كی مانند ہے جو عصر حاضر كی ہر بيماری كا علاج كرتا ہے اگر مسلمان اپنے اچھے كردار كے ساتھ اسلامی تعليمات كو مناسب انداز سے دنيا كے سامنے پيش كریں تو پھركبھی بھی قرآن جلانے يا مساجد كی توہين جيسے واقعات رونما نہیں ہوں گے ۔
964301