صیہونی حكومت كی جانب سےاسلامی ميوزم كو یہودی معبد میں تبديل كرنے كی كوشش

IQNA

صیہونی حكومت كی جانب سےاسلامی ميوزم كو یہودی معبد میں تبديل كرنے كی كوشش

23:19 - March 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2287738
بين الاقوامی گروپ : یہودی سازی كے مقابلے كی خاطر قائم كمیٹی نے صیہونی حكومت كی جانب سے قدس كے باب "المغاربۃ" كے پڑوس میں واقع اسلامی ميوزيم كو انتہا پسند صیہونيوں كے استفادے كی خاطر یہودی معبد میں تبديل كرنے كی اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كمیٹی نے ۳مارچ كو ايك بيان كے ذريعے ديوار "براق" كے نزديك صیہونی معبد كی تعمير اور اسلامی ميوزيم كو یہودی معبد میں تبديل كرنے كے ساتھ ساتھ ۴۰۰ مربع میٹركی زمين پر تعميرات كے حوالے سے خبر دار كيا ہے ۔
اس كمیٹی نے تاكيد كی ہے كہ ديوار "براق" مسجد الاقصی كا لازمی حصہ ہے اور اس مقدس شہر میں ندبہ نامی كسی ديوار كا وجود نہیں ہے تاہم صیہونی حكومت قدس شريف كی اسلامی تاريخ میں تحريف كرنے كی بھرپور كوشش كر رہی ہے ۔
965350
نظرات بینندگان
captcha