امام موسی صدر ؛ تمام اديان كے پيروكاروں كے لیے روشن فكر رہنما تھے

IQNA

امام موسی صدر ؛ تمام اديان كے پيروكاروں كے لیے روشن فكر رہنما تھے

23:34 - March 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2288037
بين الاقوامی گروپ : امام موسی صدر كا شمار ان مفكرين ، اسلام شناسوں اور روشن فكر رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے زمان و مكان كی ضرورتوں كو جانتے ہوئے اپنے مخاطبين كے لیے ايسے افكار كو اپنے پيچھے چھوڑا ہے جو نا صرف لبنان كے شيعہ معاشرے پر بلكہ تمام اديان كے پيروكاروں پر مثبت طور پر اثر انداز ہوئے ہیں ۔
شيعوں كے دينی اور سياسی مرجع امام موسی صدر نے سال ١۹٦۵ء كو اپنی مادر وطن ايران كو خير آباد كہا اوراپنے سفر كے دوارن ايك طرف لبنانی شيعوں كے ثقافتی ، سماجی ، معاشی اور سياسی اموركی اصلاح اور دوسری طرف دنيا والوں كے سامنے شيعوں كے حقيقی چہرے كو نماياں كرنے كو اپنا ہدف قرار ديا۔
امام موسی صدر كا اسٹریٹجيك ہدف یہ تھا كہ شيعوں كے لیے لبنان كے باقی فرقوں كی مانند ملك كے تمام سياسی ، سماجی ، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں مشاركت كا موقع فراہم كيا جا سكے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شيعوں كے اس عظيم الشان رہنما كے مقام ، لبنان كے شيعہ معاشرے میں ان كے نفوذ اور ان كی مایہ ناز شخصيت پر روشنی ڈالنے كے غرض سے علماء اور صاحب نظر شخصيات كے ساتھ خصوصی انٹرويوز پر مشتمل "رايحہ" نامی خصوصی مجلے كو ۴ مختلف زبانوں ؛فارسی ، عربی، انگلش اور فرانسوی میں شائع اور نشر كيا ہے ۔
961421
نظرات بینندگان
captcha