امريكہ ؛ عدالتوں میں پیش اسلامی شريعت کی ممنوعيت كا بل منسوخ

IQNA

امريكہ ؛ عدالتوں میں پیش اسلامی شريعت کی ممنوعيت كا بل منسوخ

23:57 - March 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2288304
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست "منيسوٹا" كی عدالتوں میں اسلامی شريعت كے نفاذ كی ممنوعيت كے حوالے سے پيش كيا جانے والا بل مسلمانوں كی شديد مخالفت كے بعد منسوخ كرديا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «On Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی كانگرس میں بل كو منظوری كے لیے پيش كرنے والے امريكی سینیٹر "ڈيو ٹامپسن" نے خبر رساں نيوز نیٹورك سی‌بی‌ايس(CBS) كو دیے گئے اپنے انٹرويو میں اعلان كيا ہے كہ اس نے اپنے فيصلے سے صرف نظر كر ليا ہے ۔
اپنے اس فيصلے سے مسلمانوں كی خوشحالی كا باعث بننے والے ٹامپسن نے كہا ہے كہ اس بل سے كسی خاص گروپ كی توہين کرنا مقصود نہیں تھا ۔
واضح رہے كہ یہ فيصلہ امريكہ كی اسلامی روابط كونسل كے مركز میں منعقدہ مختلف اديان كے رہنماؤں كی پريس كانفرنس كے ذريعے اس بل كی شديد مذمت كے بعد كيا گيا ہے ۔
966860
نظرات بینندگان
captcha