ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے كويت سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآنی ترجمے پہلی مرتبہ كويت كی وزارت اوقاف اور اسلامی امور كے تعاون سے ملك میں شائع اور منتشر كیے گئے ہیں ۔
كويت كی انجمن "روشن دل والے" كے صدر "فايز العازمی" نے كہا ہے كہ ان قرآنی ترجموں كی ايك بڑی تعداد كوكويت میں موجود غير ملكی سفارت خانوں من جملہ ؛ پاكستان اور نائجيريا كے سفارخانوں میں تقسيم كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ دنيائے عرب میں پہلی دفعہ اس قسم كے منصوبے كا اجرا كيا گيا ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے كہ كويت كی انجمن "روشن دل والے" اس خدمت میں پيش پيش ہے ۔
967307