اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے غزہ پر صیہونی حملوں كی شديد مذمت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے غزہ پر صیہونی حملوں كی شديد مذمت

23:59 - March 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2292341
بين الاقوامی گروپ : ١١ مارچ كو اسلامی تعاون تنظيم نے صیہونی حكومت كی جانب سے غزہ كے مظلوم اور نہتے شہريوں پر سفاكانہ فضائی حملوں كی پر زور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل احسان اوغلو نے غزہ كے مظلوم اور نہتے شہريوں پر اسرائيلی حكومت كے پے درپے فضائی حملوں كے نتيجے میں كئی فلسطينيوں كے شہيد يا زخمی ہونے پر تشويش كا اظہار كيا ہے اور ان حملوں كو بين الاقوامی حقوق كی واضح خلاف ورزی قرار ديتے ہوئے شديد تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ جرائم خطے میں ناامنی اور كشيدگی كا باعث بنیں گے جن کی ذمہ داری اسرائيلی حكومت پر عائد ہوتی ہے ۔
اپنے بيان كے آخر میں احسان اوغلو نے اقوام متحدہ سے فلسطينی عوام كے حوالے سے اپنی ذمہ دارياں نبھانے كی اپيل كی ہے ۔
970209
نظرات بینندگان
captcha