لاہور میں ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق جامعة المنتظر﴿ع﴾ لاہور میں شہيد حجة الاسلام و المسلمين ثقلين نقوی كے حوالے سے علماء اور شيعوں كی بڑی تعداد کی شركت كے ساتھ مجلس ترحیم كا انعقاد كيا گيا ہے۔
اس مجلس كے دوران انگلينڈ كے شہر مانچسٹر میں واقع دينی مدرسے كے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمين حسن رضا قديری ، نے پاكستان كے ممتازعالم دين ثقلين نقوی كی شہادت پرگہرے دكھ كا اظہار كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ شہيد نقوی ، علامہ يار شاہ كے خاندان سے تعلق ركھتے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدا كی اطاعت و فرمانبرداری میں بسر كی ہے ۔
969918