استنبول میں اسلامی خطاطی كے نویں بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

استنبول میں اسلامی خطاطی كے نویں بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

17:52 - March 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2294585
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم سے وابستہ استنبول اسلامك سنٹر برائے تاريخ ثقافت و فن كے زير اہتمام اسلامی خطاطی كے نویں بين الاقوامی مقابلے منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "IRCICA" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ نویں بين الاقوامی اسلامی خطاطی مقابلے منعقد ہورہے ہیں اس میں شركت كے خواہشمند افراد 31 اكونبر 2012ء تك اپنا نام ان مقابلوں كيلئے رجسٹر كراسكتے ہیں۔ اور اپنے فن پاروں كو 28 فروری 2013ء تك مركز كے سيكرٹریٹ میں جمع كراسكتے ہیں۔ ان مقابلوں میں ثلث جلی، ثلث ، نستعليق جلی، نستعليق، ديوانی، كوفی، رقعہ اور مغربی خطوط شامل ہوں گے یہ مقابلے جہان اسلام میں ہر تين سال بعد منعقد ہوتے ہیں ۔
يادرہے كہ 2009ء میں خط نستعليق كے مقابلے میں ايرانی خطاطوں نے پہلا انعام ليا تھا۔
974991
نظرات بینندگان
captcha