ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اردن سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ"الدستور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الفاعوری نے دارالقرآن كی افتتاحیہ تقريب میں اپنے خطاب كے دوران كہا ہے كہ قرآن كريم كی تعليم كے لیے اس قسم كے دارالقرآن كی تاسيس بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے اس اعلان كے ساتھ كہ اس دارالقرآن كا شمار شہر "سلط" میں اپنی نوعيت كے دوسرے مثالی دارالقرآن میں ہوتا ہے واضح كيا ہے كہ اس سے قبل مردوں كے لیے بھی مثالی دارالقرآن كی بنياد ركھی جا چكی ہے ۔
واضح رہے كہ الفاعوری نے اس دارالقرآن كی تاسيس میں حصہ لينے والے حضرات كی تمجيد كرتے ہوئے اس امر كو قرآن اور سنت پيغمبر اكرم (ص) كی تعليم كے لیے مؤثر اقدام قرار ديا ہے۔
974735