مراكش ؛ قدس كی حمايت میں مظاہرہ

IQNA

مراكش ؛ قدس كی حمايت میں مظاہرہ

23:56 - April 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2297394
بين الاقوامی گروپ : مراكش كے شہر كاسا بلانكا میں ملک كی حزب عدالت اور ترقی كی كوششوں سے قدس كی حمايت میں مظاہرے كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكش كی حزب عدالت اور ترقی كے ڈپٹٰی جنرل "سليمان عمرانی" نے اعلان كيا ہے كہ فلسطينی عوام كی حمايت کے لیے اس ريلی میں شركت كرنا ہمارا قومی فريضہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس پارٹی كے سيكرٹریٹ نے اپنے آخری اجلاس كے دوران قدس كی حمايت میں ہونے والے مظاہروں كا جائزہ ليا ہے اور مراكش كی جانب سے فلسطين كی حمايت كی افزائش كے لیے ان مظاہروں كے انعقاد كا مطالبہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جمعے كو بھی مراكش میں "زمين كے دن" كی مناسبت سے فلسطين كی حمايت میں مظاہرے منعقد كیے گئے ہیں اور اس ملك كے نمائندہ وفد نے عالمی كارواں "الی بيت المقدس" میں شركت كی ہے ۔
976953
نظرات بینندگان
captcha