ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار ،روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی وزير خارجہ "عدنان منصور" نے امام موسی صدر كے جسد خاكی كی بازيابی سے متعلق عربی اور مقامی ذرائع ابلاغ میں منتشرہونے والی خبروں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا: یہ خبریں جھوٹی اور حقيقت سے خالی ہیں ۔
انہوں نے ١۲اپریل كو روزنامہ الاخبار كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اپنے دورہ ليبيا كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ حالیہ دورے كے دوران ليبيا كے حكام كےساتھ ہونے والی ملاقات کے ذریعے امام صدر اور ان كے ساتھيوں كے متعلق بہت قيمتی معلومات ملیں ہیں ۔
984493