مسلمانوں كے خلاف شدت پسندی پھيلانے میں برطانیہ كا كردار

IQNA

مسلمانوں كے خلاف شدت پسندی پھيلانے میں برطانیہ كا كردار

20:44 - April 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2306241
بين الاقوامی گروپ: ايك نسل پرست گروپ سے تحقيق كے بعد پتہ چلا ہے كہ برطانیہ ناروے میں اسلام مخالف گروپوں كی مدد كررہا ہے كہ جو ناروے میں قتل عام میں ملوث ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "press tv" سے نقل كيا ہے كہ گارڈين اخبار نے ايك رپورٹ شائع كی ہے جس میں نسل پرستی كے خلاف كام كرنے والے گروپ "اميد نہ نفرت" نے نشان دہی كی ہے كہ برطانیہ میں اس وقت بائس" اسلام مخالف گروپ كام كررہے ہیں اس لئے برطانیہ يورپ میں اكيلا ملك ہے جس میں مسلمانوں كے خلاف تشدد كو فروغ ديا جارہا ہے۔
یہ رپورٹ ناروے میں 77 افراد كے قاتل "ينڈريس برنگ بريوك" كا مقدمہ شروع ہونے سے ايك دن پہلے شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں برطانوی دفاع يونين "EDL" كو مسلمانوں كے خلاف تشدد پھيلانے میں مركزی كردار قرار ديا ہے كيونكہ ان گروپوں كا اعتقاد ہے كہ برطانیہ میں رہنے والی مذہبی اقليتوں كے خلاف اسلحہ استعمال كرنا جائز ہے۔
986612
نظرات بینندگان
captcha