ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "spothaber" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے ہالينڈ كے ذرائع ابلاغ نے اعلان كيا ہے كہ ہالينڈ كی حزب آزادی كے رہبر نے تُرك صدر كے دورہ كے موقع پر ايك انٹر نیٹ كمپين "عبداللہ گل گھر میں رہو" شروع كی ہے اور ايك مسلمان صدر كے دورے كی مذمت كی ہے۔
عبداللہ گل كل 17 اپريل كو ہالينڈ كا دورہ كررہے ہیں اور كچھ دن پہلے ہالينڈ سے شائع ہونے والے اخبار "ڈيلی گراف" نے عبداللہ گل كی گفتگو جس میں رواداری كی دعوت دی گئی تھی ، شائع كيا۔
عبداللہ گل نے كہا تھا كہ يورپ میں اسلام فوبيا پر پريشانی ہے اور يورپين ممالك میں رواداری كو فروغ دينا چاہئے عبداللہ گل نے كہا كہ میں اسلام مخالف نمائندے كو تركی آنے كی دعوت دوں گا تاكہ وہ مسلمانوں كے رہن سہن كو نزديك سے ديكھے اور مسلمانوں كی مخالفت چھوڑ دے۔
986845