سید حسن نصر اللہ نے اسرائيلی كے خلاف آدھی نفسياتی جنگ اپنے خطابات كے ذريعے جيتی تھی

IQNA

سید حسن نصر اللہ نے اسرائيلی كے خلاف آدھی نفسياتی جنگ اپنے خطابات كے ذريعے جيتی تھی

23:57 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307147
بين الاقوامی گروپ :حزب اللہ لبنان ، كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ كا شمار لبنان اور عالم اسلام یہاں تك كے دنيابھر كی ممتاز اور عظيم شخصيات میں كياجاتا ہے جنہوں نے ۳۳ روزہ جنگ كے دوران اسرائيل كے خلاف آدھی نفسياتی جنگ پريس كانفرنس كے دوران اپنے خطابات سے جتی تھی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق فلسطينی عوام كے دفاع كے حوالے سے فعال اور بين الاقوامی روابط میں ماسٹر ڈگری كے حامل محمد شاھدی نے "مزاحمت اور دينی تعليمات میں سيد حسن نصر اللہ كا کردار اور مقام" كے عنوان سے ايكنا كے لیے ايك خصوصی مقالہ لكھا ہے جس میں انہوں نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ۲١ اگست ١۹٦۰ كو پيدا ہونے والے سيد حسن نصر اللہ نے ۲١ سال كی عمر میں امام خمينی سے شرعی اموال كو لينے كی اجازت طلب كی تو امام نے ان كو حجت الاسلام و المسلمين كہ كر پكارا جس سابقہ بہت کم ملتا ہے ۔
انہوں نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ سيد حسن نصراللہ كے اندر مقابلے كی پہلی شمع سيد موسی صدر نے روشن كی خيال ظاہر كيا ہے كہ جب اسرائيل نے لبنان ہر حملہ كيا تو سيد حسن نصر اللہ نے اسرائيليوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا تم لوگوں كو معلوم نہیں ہے كہ آج تم نے كن لوگوں كے مقابل پر جنگ كا آغاز كيا ہے تم نے محمد ﴿ص﴾ ، علی﴿ع﴾ ، حسن﴿ع﴾ ، حسين﴿ع﴾ كے شجاع فرزندوں اور اہل بيت ﴿ع﴾ اور اصحاب رسول ﴿ص﴾ اور ایک ايسی قوم كےساتھ جنگ كر رہے ہو جس كا ايمان كرہ ارض پر بسنے والے تمام انسانوں سے محكم تر ہے ۔
983493
نظرات بینندگان
captcha