سعودی عرب میں قيدی مصنفين سے يكجہتی كيلئے مظاہرے

IQNA

سعودی عرب میں قيدی مصنفين سے يكجہتی كيلئے مظاہرے

22:24 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310213
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے مشرقی شہر القديح میں آل سعود كے جيلوں میں قيد دو شيعہ مصنفين سے اظہار يكجہتی كيلئے 20 اپريل كو مظاہرے كئے گئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار "الانتقاد" سے نقل كيا ہے كہ نذير الماجد اور زكريا آل صفوان كی رہائی كيلئے مظاہرہ كرنے والوں كی اكثريت سعودی عرب نوجوانوں پر مشتمل تھی، جن كا مطالبہ تھا كہ اہل قلم كو آزاد كيا جائے۔القديح كے مظاہرين نے اہل قلم قيديوں كی آزادی كا مطالبہ كيا اور سعودی عرب میں حكومتی تشدد كے خاتمہ اور بنياد حقوق اور آزادی پر زور ديا ہے۔
مظاہرين نے مشرقی خطے كے حاكم محمد بن فہد كو گرفتار اور شيعی جوانوں كے قتل كا مقدمہ درج كرنے كا بھی مطالبہ كررہے تھے۔
ياد رہے كہ نذير الماجد اور زكريا آل صفوان كو پر امن تحريكوں كی حمايت میں لكھنے كی وجہ سے آل سعود كی سيكورٹی فورسز نے گذشتہ سال گرفتار كيا تھا۔
990205
نظرات بینندگان
captcha