ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ امارات سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "وام"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس اسرائيل كی جانب سے غزہ كے مسلسل محاصرے كے بعد پيدا ہونے والے شدید بحران كے پیش نظر حفطان صحت سے متعلق مختلف شعبوں میں شہریوں كی ضروريات كو پورا كرنے كی غرض سے منعقد كی جائے گی ۔
اسلامی تعاون تنظيم نے ايك بيان كے ذريعےغزہ كی مكمل حمايت ، شہريوں كے لیے ادوايت اور طبی سازو سامان كی جلد فراہمی كے ساتھ ساتھ ماہر ڈاكٹروں پر مشتمل ايك ٹيم كو غزہ بھيجنے كی منظوری كو اس كانفرنس كا ہدف قرار ديا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ اس كانفرنس كے دوران اسلامی تعاون تنظيم كے ساتھ وابستہ گروپوں كی جانب سے عرب ڈاكٹروں كی يونين ، اسلامك ريليف آرگنائزيشن اور طبی امداد كی بين الاقوامی ٹيم كے تعاون سے انجام دی گئی تحقيقات كا جائزہ ليا جائے گا۔
992978