۳۰ اپريل سے اپنے كام كا آغاز كرنے والی بين الاقوامی كانفرنس "دين اور عصر حاضر كی بيداری " سے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نمائندے كی رپورٹ كے مطابق ، امريكہ كے دينی رہنماؤں كی آرگنائزيشن كے جنرل سيكرٹری "باواجين" نے كانفرنس كے آغاز میں ايرانی ثقافت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ملك كبھی بھی ديگر تہذيبوں كے زير اثر نہیں رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ دين مختلف ثقافتوں اور تہذيبوں كے ساتھ تمام انسانوں كے لیے نقطہ اشتراك ہے اس طرح كہ مختلف اديان كے پيروكار آپس میں پر امن طريقے سے رہ سكتے ہیں ۔
996576