عراق ؛ ناصریہ میں "چودہ معصومين﴿ع﴾"نامی قرآنی مقابلوں كا اختتام

IQNA

عراق ؛ ناصریہ میں "چودہ معصومين﴿ع﴾"نامی قرآنی مقابلوں كا اختتام

23:52 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318100
بين الاقوامی گروپ : ۳ مئی كو ناصریہ كے دارالقرآن كی كوششوں اور "ذی قار" يونيورسٹی كی ادب فيكلٹی كے شعبہ قرآنی علوم كے تعاون سے منعقد كیے گئے "چودہ معصومين﴿ع﴾"نامی قرآنی مقابلے گزشتہ روز اپنے اختتام كو پہنچے ہیں ۔
ناصریہ كے دارالقرآن كے انچارج "رعد عدنان " نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ ان مقابلوں كی اختتامیہ تقريب كے دوران ذی قار يونيورسٹی كے وائس چانسلر ، اس يونيورسٹی كی ادب فيكلٹی كے سربراہ ،شعبہ قرآنی علوم كے سربراہ ، يونيورسٹی كے اساتيد اور آيت اللہ محمد باقر الناصری نے شركت كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مقابلوں كی اختتامیہ تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد دارالقرآن كے انچارج نے خطاب كے دوران دارالقرآن سينٹر اور "ذی قار" يونيورسٹی كی ادب فيكلٹی كے شعبہ قرآنی علوم كےدرميان تعاون كو سراہتے ہوئے ان مقابلوں كو يونيورسٹی میں پہلی قرآنی سرگرمی قرار ديا ہے
999639
نظرات بینندگان
captcha