كويت میں ايرانی ثقافتی ہفتے كا آغاز

IQNA

كويت میں ايرانی ثقافتی ہفتے كا آغاز

15:50 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319640
ثقافت و آرٹ گروپ: آج 6 مئی 2012 كو ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كی شركت سے ثقافتی ہفتے كا آغاز ہورہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كے افتتاحی مينشن میں آرٹ اور ثقافت كی ستر شخصيات كریں گے۔ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد اور كويت میں ايرانی كونسلر اس تقريب سے خطاب كریں گے۔
ثقافتی ہفتے كے دوسرے دن كويت كے آرٹ ميوزيم میں ہينڈی كرافٹس كی نمائش كا افتتاح ہوگا۔ اس میں ايران كے مختلف صوبہ كے فنون لطيفہ كے ماہرين اپنے آثار پيش كریں گے۔ جس میں خطاطی، مجسمہ سازی اور مصوری وغيرہ شامل ہوگی۔ ثقافتی ہفتے میں ايران كی روايتی موسيقی كا شو بھی ہوگا۔ اميد كی جاتی ہے اس نمائش كو ديكھنے كيلئے كويت كی شخصيات بھی شركت كریں گی۔
1001162
نظرات بینندگان
captcha