سعودی عرب میں سياسی قيدوں كی حمايت كے لیے كمیٹی تشكيل دينے كی اپيل

IQNA

سعودی عرب میں سياسی قيدوں كی حمايت كے لیے كمیٹی تشكيل دينے كی اپيل

23:49 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319818
بين الاقوامی گروپ : سعودی وكيلوں نے آل سعود كی جيلوں میں صعوبتیں جھيلنے والےسياسی قيدوں كی حمايت كے لیے كمیٹی تشكيل دينے كی اپيل ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی وكيلوں اور آل سعود کی جيلوں میں موجود سياسی قيديوں كے خاندانوں نے قيديوں كے حقوق كے دفاع اور جيلوں میں ان كی حالت زار كے بارے میں تحقيقات كے لیے اس كمیٹی كی تشكيل كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس كمیٹی كی ذمہ داری جيلوں میں حقوق بشر كی خلاف ورزيوں اور آل سعود كی جانب سے قيديوں پر تشدد كا اندراج كرنا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ؛ سعودی عرب كی سياسی اور سول حقوق كی انجمن﴿جس كی سرگرميوں پر پابندی عائد ہے ﴾ نے بھی عالمی عدالت میں وزارت داخلہ كے حكام پر كيس دائر كرنے اور ملك میں انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں پر شكايت درج كرانے كی اپيل كی ہے۔
1001351
نظرات بینندگان
captcha