برازيلی سياح كی جانب سے اسلام قبول كرنے كا اعلان

IQNA

برازيلی سياح كی جانب سے اسلام قبول كرنے كا اعلان

13:21 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2324636
سياسی اور سماجی گروپ : ۹ مئی كو اسلام كے بارے میں تحقيق كے لیے ايران كا دورہ كرنے والے برازيلی سياح" جامر فيليو" نے دورے كے دوران دين اسلام میں مكتب تشيع كی حقانيت كے بارے میں ضروری معلومات حاصل كرنے كے بعد اسلام قبول كرليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، برازيل كے شمالی شہر "سالواڈور" سے تعلق ركھنے والے مسيح شہری "جامار فيليو" نے ايران كے سفر كے دوران مذہب تشيع كی حقيقت سے آشنائی كے بعد چند مسلمانوں كی موجودگی میں اسلام قبول كرليا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، ۲۱ سالہ جامار فيليو نے قم كے "ياران اسلام" نامی ادارے كے انچارج "شيخ روڈريگو جلول" ، جامعۃ المصطفی (ص) العالمیۃ كے استاد "مرتضی بيگلری" ، ادارے كے معاون برائے مالياتی امور "سرخان مردان اف" اور ادارے كے ثقافتی معاون "صادق قديراف" كی موجودگی میں اسلام قبول كرليا ہے ۔
1006055
نظرات بینندگان
captcha