سعودی عرب كے ساتھ بحرين كے الحاق كی تائيد

IQNA

سعودی عرب كے ساتھ بحرين كے الحاق كی تائيد

23:22 - May 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2325934
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ كئی مہينوں كی كوششوں كے بعد بالآخر آل سعود اور آل خليفہ نے بحرين پر قبضہ كا راستہ تلاش كرليا ايك بحرينی عہديدار نے بتايا كہ اس ملك نے سعودی عرب كے بادشاہ كی بحرين كے ساتھ الحاق كی تجويز كو قبول كرليا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی وزير اطلاعات سميرہ رجب نے اعلان كيا ہے دونوں ممالك كے اتحاد كيلئے چار چيزوں كو محور قرار ديا گيا ہے سلامتی، دفاع، اقتصاد او رامور خارجہ ہیں۔ سميرہ رجب نے كہا كہ اس زمانے میں چھوٹے ممالك تنہا زندگی نہیں گذار سكتے اور ہمیں اميد ہے كہ باقی عرب ممالك بھی اس يونين میں شامل ہوں گے۔
فروری 2011ء میں بحرينی عوام نے پر امن جدوجہد شروع كی تو آل سعود نے آل خليفہ كو بچانے كيلئے اپنی فواج بحرين میں داخل كردیں۔ اس وقت سے دونوں ملكوں كی سيوورٹی فورسز بحرينی عوام كے پر امن مظاہروں كو بری طرح كچل رہی ہے جس كی وجہ سے اب تك سينكڑوں لوگ شہيد اور زخمی ہوچكے ہیں۔ اب سعودی عرب نے اپنی افواج كو قانونی شكل دينے كيلئے آل خليفہ كو الحاق كی تجويز دی ہے۔
واضح رہے كہ خليج فارس تعاون كونسل كے گذشتہ اجلاس میں سعودی بادشاہ كے ركن ممالك كو تجويز دی تھی كہ ايك عرب يونين بنائی جائے۔
1007309
نظرات بینندگان
captcha