ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ isesco، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيسسكو كی ويب سائیٹ پرنجف منصوبے كی تاخير سے مربوط درج كی گئی خبر كے مطابق ، "نجف ؛ ۲۰۱۲ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز" منصوبے كو عراقی حكومت كی درخواست پر ملتوی كرديا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ سائیٹ پر منصوبے كی تاخيركے لیے حكومتی درخواست كے اسبباب كی جانب اشارہ نہیں كيا گيا ہے ۔
عراقی ذرائع ابلاغ كے مطابق ، اس سے پہلے عراق كی وزراء كونسل نے منصوبے كو ۲۰۲۰ ء تك ملتوی كرنے كی درخواست دينے كا عندیہ ديا تھا ليكن اس دفعہ سركاری طور پر منصوبے كی تاخير كے لیے آيسسكو كو درخواست ارسال كی گئی ہے ۔
1011450