مقتدی صدركے گھر كے نزديك بم دھماكہ

IQNA

مقتدی صدركے گھر كے نزديك بم دھماكہ

21:16 - June 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2339520
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ رات يكم جون كو نجف اشرف میں تحريك صدر كے رہبر مقتدی صدر كے گھر كے قريب بم دھماكہ سے پورے علاقہ گونج اٹھا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿radiosawa﴾ سے نقل كيا ہے یہ بم ريموٹ كنٹرول سے ليس تھا ۔ اور نجف كےعلاقہ حنانہ میں مقتدی صدر كے گھر اور نجف سٹلائٹ ٹی وی كے قريب پھٹا۔ اس دھماكہ میں سكيورٹی فورسزز كا ايك فرد زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل كر ديا گيا پورے علاقے كو عراقی سكيورٹی فورسز نے گھيرے میں لے ليا ہے۔
سكيورٹی ذرائع كا كہنا ہے كہ ابھی تك معلوم نہیں ہو سكا كہ آيا بم دھماكے كا ہدف مقتدی صدر كا گھر تھا يا سٹلائٹ ٹی وی گزشتہ روز بھی بغداد ، انباراور ديالہ كے صوبوں میں بم دھماكے ہوئے تھے
1022112

نظرات بینندگان
captcha