ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے nation'' '' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش جماعت اسلامی كراچی كے تعاون اور مدينتہ القرآن مركز كی زير نگرانی منعقد ہوئی۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں جماعت اسلامی ھند كے صدر سيد جلال الدين عمری اور جماعت اسلامی پاكستان كے امير سيد منورحسن نے شركت كی اس نمائش میں مختلف زبانوں كے نادر قرآنی نسخے ركھے گئے، اسی طرح قرآن كريم كے منظوم ترجمے بھی پيشں كئے گئے۔
اس نمائش كے پانچ شعبے تھے۔ قرآن كريم كے نادر نسخے، مختلف زبانوں میں قرآنی ترجمے ، تفسرقرآن، قرآم كريم كے خطی نسخے اور قرآن كريم كے ناياب نسخے عوام كے لئے ركھے گئے تھے۔ مجموعی طور پر قرآن كريم كے 70 ترجمے اور 35 تفاسير قرآن 4منظوم ترجمے اور حضرت علی كا خطی نسخہ بھی ركھا گيا تھا۔
1026385