سعودی عرب كے صوبے قطيف میں حفظ قرآن مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب كے صوبے قطيف میں حفظ قرآن مقابلوں كا انعقاد

19:40 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345472
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے قطيف میں قرآنی كونسل كی طرف سے جولائی كے مہينے میں چوتھے حفظ قرآن مقابلے منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار "الشرق" سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے صوبے قطيف كے اراكين حفظ اور تعليم القرآن كے 14 مراكز میں موجود ہوں گے۔
صوبہ قطيف كے قرآنی كونسل كے چئيرمين محمد ابوسعيد نے كہا : ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كو حفظ قرآن، قرائت اور تجويد میں خوب مہارت حاصل ہونی چاہئے ۔
ابو محمد سعيد نے كہا جب سے صوبے قطيف كی قرآنی كونسل بنی ہے اس نے چار بار ان مقابلوں كا انعقاد ہوچكا ہے اور ان مقابلوں میں مختلف عمروں كے افراد نے شركت كی۔
1027761
نظرات بینندگان
captcha